اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' اور ان کی سویڈش ہم منصب نے شام کے حوالے سے لندن میں منعقدہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات اور تازہ ترین خطی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
محمدجواد ظریف اور سویڈن کی وزیرخارجہ 'مارگوٹ والیسٹروم' نے برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقدہ بین الاقوامی شام کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی.
دونوں وزرائے خارجہ نے اس نشست کے دوران باہمی تعلقات، تعاون سمیت تازہ ترین علاقائی تبدیلیوں پر بات چیت کی.
شام کانفرنس کا آغاز برطانیہ، جرمنی، کویت اور اقوام متحدہ کی میزبانی اور 70 ممالک کے اعلی حکام کی شرکت سے آج جمعرات کے روز ہوا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲